شادی سے کچھ  گھنٹے پہلے دولہے کی دردناک موت۔۔دلہن نے پھر کیا کیا جانیے!

Aug 25, 2021 | 11:51:AM

(ویب ڈیسک)شادی ایک ایسا بندھن ہے جو دوانسانوں کو آپس میں جوڑتا ہے،  جب لوگ شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں تو وہ دن ان کیلئے سب سے زیادہ خوشی کا دن ہوتا ہے،مگر بعض اوقات  ایسا نہیں ہوتا،اسی طرح کا ایک واقعہ آئرلینڈ میں پیش آیا  جہاں دلہن اپنے دولہے کا انتظار کررہی تھی تو دوسری طرف دولہے نے شادی کے کچھ ہی گھنٹے پہلے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق   آئرلینڈ کے لائمریکی میں مائلس ہارٹی نام کے 20 سالہ نوجوان کی سڑک حادثہ میں دردناک موت ہوگئی ۔ مائلس ایک کار سے سفر کررہا تھا  جس کی فرنٹ پیسنجر سیٹ پر وہ بیٹھا ہوا تھا ۔ اچانک ڈرائیور کی توجہ بھٹکی اور اس نے اپنا توازن کھودیا  جس کی وجہ سے کار سڑک کے کنارے لگے پول سے جاٹکرائی ۔یہ واقعہ رات تقریبا ایک بجے پیش آیا جس میں مائلس کی جان چلی گئی ۔

پولیس کے مطابق گاڑی ایک نوجوان چلا رہا تھا  جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیںحاملہ خاتون ہسپتال کی چھت سے کود پڑی۔۔وجہ جان کر سب دنگ رہ گئے
 شادی خواب میں بدل گئی، مائلس کی ہونے والی دلہن کیٹ نے فیس بک پر اپنے ہونے والے شوہر مائلس کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

کیٹ نے فیس بک پر اپنے بوائے فرینڈ اور ہونے والے شوہر کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ چرچ میں آج ان کی زندگی کا سب سے بہترین دن ہونے والا تھا  مگر وہ اب چرچ میں اپنی زندگی کا سب سے برا دن گزار رہی ہیں ۔ انہوں نے لکھا ’’ میں تمہیں ہمیشہ پیار کروں گی ‘‘ ہمیشہ میں اور تم رہیں گے۔

حادثہ کی اگلی صبح مائلس  اور  کیٹ کوئلیگن نامی لڑکی سے شادی کرنے والا تھا ۔  کیٹ نے اپنی زندگی کے پیار کو کھودیا ۔

 یہ بھی پڑھیں:  ڈاکوؤں نے بچے کے سامنے خاتون کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
 

مزیدخبریں