(24نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں ،افغانستان میں کوئی قتل و غارت نہیں ہو رہی۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ امریکا کا اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی ، ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے،افغانستان میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، بھارت پاکستان کیخلاف سی پیک کی سازش میں ملوث ہے طالبان نے عام معافی دی ہے ،افغانستان میں بھارت کے تمام سفارتخانے پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چند روز میں افغان صورتحال پر خطاب کریں گے ، پاکستان افغانستان سے انخلا میں بھرپور تعاون کر رہا ہے ، اسلام آباد کی سکیورٹی اہم مسئلہ ہےپاکستان نے8ڈرونز خریدے ہیں خیال رہے پاکستان پر افغان مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ذبیح اللہ مجاہد اور سہیل شاہین کا انٹرویو سنا ہے ، طالبان قیادت نے وعدہ کیاہے افغان سر زمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہو گی، سی پیک پر کام کرنیوالے تمام چینی باشندوں کو سیکورٹی فراہم کی جائیگی، 1192کیمرے لگائیں گے، اسلام آباد میں ہر چیز دیکھیں گے۔
اپوزیشن جلسے جلوسوں کی بجائے الیکشن کی تیاری کرے ، بھارت میں اس وقت صف ماتم بچھی ہوئی ہے ،بھارت کے چہرے پر شکست نظر آ رہی ہے، پاکستان افغانستان میں امن اور سکون کا حامی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نےافغانستان کی امداد بند کر دی