انتخابی اصلاحات پراپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے: گورنر پنجاب

Aug 25, 2021 | 12:14:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، سیاسی مخالفین اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں بھی رکاوٹ بن رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر کے دھاندلی کو سپورٹ کرے گی، وزیراعظم عمران خان ملک میں آئندہ انتخابات کو مکمل طور شفاف بنانا چاہتے ہیں۔

 گورنر پنجاب سے ایم این اے نواب شیر وسیر نے ملاقات کی اس موقع پرچودھری سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کے سیاسی مخالفین ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی سیاست کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    امریکا کا اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی ، شیخ رشید

مزیدخبریں