(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ ہم کراچی کو لاہور بنانا چاہتے ہیں۔لاہور میں میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین چلتی ہے، سڑکیں دھوئی جاتی ہیں جبکہ کراچی میں گندگی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔
طلال چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی جائیں تو وہاں سے کچرے کی بدبو آتی ہے، بد حال سڑکیں ہیں۔لاہور کے ترقیاتی کام دیکھ کر لوگ تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نہ مسلم لیگ ن کو چھوڑ سکتے ہیں نہ ن لیگ مفتاح اسماعیل کو چھوڑ سکتی ہے۔پارٹی آفس میں ایک واقعے کی تحقیقات ہو رہی ہیں، تحقیقات کی وجہ سے مفتاح اسماعیل نے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفا دیا ہے، مفتاح اسماعیل چاہتے ہیں کہ جنرل سیکرٹری کا عہدہ تحقیقات میں رکاوٹ نہ بنے۔مخالفین کی سازشوں کے باوجود ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نہ نکالا جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: نومنتخب صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود آج حلف اٹھائیں گے