پاکستانی وزیر خارجہ کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجک ہم منصب کے ساتھ ملاقات ،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پرتپاک خیر مقدم اور پرخلوص میزبانی پر تاجک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے، انہوں نے بطور صدر، شنگھائی تعاون تنظیم،تاجکستان نے بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ستمبر 2021 میں، دوشنبے میں متوقع ایس سی او سمٹ، میں شرکت کے متمنی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے تاجک ہم منصب کو پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا افغانستان میں امن و استحکام کا فائدہ پورے خطے کو ہو گااگر خدانخواستہ افغانستان کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہوا تو پورا خطہ اس سے متاثر ہو گا،میرے اس دورے کا مقصد، افغانستان کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے، مشاورت کے ساتھ مربوط لائحہ عمل تشکیل دینا ہے۔
تاجک وزیر خارجہ نے، علاقائی سطح پر، افغانستان کی صورتحال پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی عملی کاوشوں کو سراہا دونوں وزرائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے: گورنر پنجاب