(24 نیوز)سیاح خاتون نے نوجوان کے خلاف تھانہ لوات میں ایف آئی آر درج کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں سیاح خاتون گھوڑے پر سوار ہو کر بیس کیمپ سے رتی گلی جھیل جارہی تھی کہ راستے میں بشارت نامی نوجوان نے خاتون کی اجازت کے بغیر سیلفی بنانے کی کوشش کی۔زبردستی سیلفی لینے پر سیاح خاتون نے مزاحمت کی۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔
خاتون سیاح کی تحریری شکایت پر تھا نہ پولیس لوات نے ملزم بشارت کے خلاف زیر دفعات354/501APCایف آئی آر درج کر لی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ماڈل رابعہ بٹ کی طبیعت ناساز