ٹک ٹاکر عائشہ مشکل میں۔۔ایک اور بات سامنے آگئی

Aug 25, 2021 | 12:55:PM

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو نوکری سے فارغ کروانے کے لئے پی آئی سی کے ایم ایس کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگل نوٹس سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے اور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ریاض احمد شاد کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ لیگل نوٹس ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو نوکری سے برخاست کرنے کے لئے بھیجا گیا، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ اکرم سرکاری ملازمہ ہیں انہوں نے قوانین توڑے ۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے کچھ  گھنٹے پہلے دولہے کی دردناک موت۔۔دلہن نے پھر کیا کیا جانیے!
 عائشہ اکرم کی وجہ سے ملکی ساکھ خراب ہوئی  ہسپتال انتظامیہ واقعہ میں ملوث عائشہ اکرم کو نوکری سے فارغ کرے۔ عائشہ اکرم نے نازیبا مواد پر مبنی ویڈیوز بنائیں جو دائراخلاق سے باہر ہیں،  سرکاری ملازم ہوتے ہوئے کوئی بھی شخص ایسی غیر اخلاقی حرکات کرے تو اس کو سزا ملنی چاہیے۔  عائشہ اکرم کے خلاف شہری کی جانب سے درخواست بھی لاری اڈا تھانہ درج کروائی گئی، ہسپتال انتظامیہ عائشہ اکرام کو فی الفور نوکری سے فارغ کرے۔
 یہ بھی پڑھیں:  ڈاکوؤں نے بچے کے سامنے خاتون کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
 دوسری جانب مینار پاکستان ٹک ٹاکر خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے سےمتعلق کیس، مقدمہ میں ملوث ایک اور ملزم  عبوری ضمانت کیلئےعدالت پہنچا ، عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئےملزم کی ضمانت چار ستمبر تک منظور کر لی۔ دوسری جانب گرفتار 104 ملزموں کی شناخت پریڈ کے لئے 28 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں