(24نیوز)روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے بڑی خبر،وزیر اعظم پاکستان کی سمندر پار پاکستانیوں کو گھر دینے کی اسکیم ۔
تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کےذریعے اب پاکستان میں گھروں کی خریداری کر سکیں گے، اس اسکیم کا باضابطہ افتتاح رواں ہفتے کے اختتام کو ہوگا ، روشن گھر اسکیم میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی پسند کا گھر حاصل کرسکیں گے۔
ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق گھروں کی خریداری کے لئے تمام عمل روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے کیا جائے گا، سمندر پار پاکستانی گھروں کی خریداری کے لئے قرض بھی حاصل کرسکیں گے۔ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں اب تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر سے زائد رقم جمع کراچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وزیر خارجہ کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال