پی ڈی ایم کا4 ماہ تک ملک بھر میں جلسوں اور سیمینارز کا فیصلہ

Aug 25, 2021 | 13:24:PM

(24نیوز)پی ڈی ایم کا 4 ماہ تک ملک بھر میں جلسوں اور سیمینارز کا فیصلہ، پی ڈی ایم کے زیراہتمام ہر تین ہفتوں بعد ایک جلسہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم جلسوں کی تاریخوں اور مقامات کی تجاویز 28 اگست کو سربراہی اجلاس میں پیش ہوگی، سربراہی اجلاس میں منظوری کے بعد پہلے مرحلہ میں 4 ماہ تک جلسہ ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے زیراہتمام اسلام آباد سمیت صوبائی ہیڈکوارٹرز میں سیمینار ہوں گے،  سیمینار میں وکلاء، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور دیگر شعبہ ہائے کے افراد کو دعوت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    روشن ڈیجیٹل اکاونٹ والوں کیلئے بڑی خبر:پاکستان میں گھر خرید سکیں گے

مزیدخبریں