(24نیوز)بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کا اصولی فیصلہ، بوسٹر ویکسینیشن کیلئے سٹریٹجی کی تیاری۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کی بوسٹر ویکسینیشن کا آغاز رواں ماہ ہو گا، بوسٹر ویکسینیشن مخصوص شہروں کے مخصوص سنٹرز پر ہوگی، بیرون ملک جانے والوں کی ویکسی نیشن کیلئے الگ کائونٹرز ہونگے۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک جانے والوں کو امریکی، برطانوی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی، بوسٹر ڈوز والوں سے ویکسین کی قیمت، ایڈمنسٹریشن چارجز لئے جائیں گے، بوسٹر ویکسینیشن کے خواہشمند افراد کیلئے ویزہ دکھانا لازم ہو گا، بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کو بوسٹر ڈوز کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا4 ماہ تک ملک بھر میں جلسوں اور سیمینارز کا فیصلہ