ایل این جی اور آر ایل این جی کے معاہدوں میں اربوں کی کرپشن 

Aug 25, 2021 | 14:25:PM

(24 نیوز)پارلیمانی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے آج سیکرٹری پٹرولیم اور متعلقہ حکام کو طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی اے سی نے ایل این جی اور آر ایل این جی جی درآمد میں تاخیر کے معاملے کا از خود نوٹس بھی لے لیا ۔مہنگے معاہدے کرنے سے قومی خزانے کے اربوں روپے ضائع کرنے سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ زیر بحث آئے گی ۔
میڈیا رپورٹس اور آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں اٹھائے گئے اعتراضات پر وزارت پٹرولیم سے جواب مانگا جائے گا ۔
نیب اور ایف آئی اے کے اعلیٰ افسروں بھی اجلاس میں طلب کرلیا گیا ہے۔پی اے سی کااجلاس رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوان کو خاتون سیاح کے ساتھ زبردستی سیلفی بنا نا مہنگا پڑھ گیا

مزیدخبریں