طالبان نے اہم عہدوں پر تقرریاں کردیں

Aug 25, 2021 | 14:56:PM

(24 نیوز) طالبان کی جانب سے مزید اہم عہدوں پر تقرریاں کردی گئیں، نجیب اللہ  انٹیلی جنس چیف مقرر۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ابرہیم افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ، گل آغا وزیرخزانہ جبکہ ملا شیریں کو کابل کا گورنر بنا دیا گیا ہے۔
 حمد اللہ نعمانی کابل کے میئر تعینات، سخا اللہ محکمہ تعلیم کے سربراہ جبکہ عبد الباقی ہائرایجوکیشن کے سربراہ ہوں گے۔
 مولوی محمد نبی عمری صوبہ خوست کا گورنر جبکہ قاری یوسف احمدی کو حکومت کے میڈیا سنٹر کے سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی گلوکاری نے نکاح کی تقریب دوبالا کردی

مزیدخبریں