پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق دوسترم کی افتتاحی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق دوسترم کی افتتاحی تقریب افتتاحی تقریب انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابقپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کا مقصد دونوں افواج میں شعبہ انسداد دہشت گردی کو فروغ دینا ہے۔ فورسز یرغمالی ریسکیو، کمپاونڈ کلیئرنس ، ہیلی ریپلنگ میں حصہ لیں گی۔ فورسز کوارٹر بیٹل کی مشقوں ، طریقہ کار میں حصہ لیں گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق ہم آہنگی ، فیصلہ سازی ، حکمت عملی پر تیزی سے اقدامات پر مرکوز ہوگی، افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے فوجی حکام موجود تھے، دوسترم دو فوجوں میں 2 سالہ مشق کے طریقہ کار کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے، پہلی مشق 2017 میں پاکستان ، دوسری 2019 میں قازقستان میں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی گلوکاری نے نکاح کی تقریب دوبالا کردی