بھارت ۔بھیک مانگنے والےمسلم خاندان  کو قتل کرنے کی کوشش

Aug 25, 2021 | 15:56:PM
بھارت ۔بھیک مانگنے والےمسلم خاندان  کو قتل کرنے کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اجمیر میں بھیک مانگنے والے مسلم خاندان پر دو افراد نے حملہ کردیا۔ ملزم نے انہیں مارا پیٹا اور کہا کہ پاکستان جاؤ ورنہ جان سے مار دینگے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر  پانچ ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ رام گنج تھانہ کے علاقے کا ہے جہاں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ یہ کنبہ رام گنج تھانہ علاقہ کے سبھاش نگر میں بھیک مانگ رہا تھا ، جہاں پانچ لوگوں نے انہیں ہراساں کیا۔ ان لوگوں نے انہیں مارا پیٹا اور پاکستان جانے کو کہا ۔ یہ خاندان آڈیو میں ایک گانا چلا کر بھیک مانگ رہا تھا۔

ایس ایچ او ستیندر سنگھ نیگی نے بتایا کہ واقعہ 20 اگست 2021 کا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ، جس میں اس فقیر پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا چونکہ اس معاملے میں کسی نے ایف آئی آر درج نہیں کی تھی ، اس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ للت نامی شخص نے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر اس واقعہ کو انجام دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو 20 تاریخ کو ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تفتیش کے بعد دوسرے چار ملزموں کو بھی اگلے دن گرفتار کر لیا گیا۔  پانچ ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ متاثرین کا سراغ لگانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ابھی تک نہیں مل سکے ہیں۔ شاید وہ واپس چلے گئے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ یہ لوگ جرم کرنے کے بعد آئے ہیں۔ اس شبہ میں انہوں نے اس خاندان کو مارا پیٹا۔

 دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد  کئی مسلم تنظیموں نے اس واقعے پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو ایک اور جھٹکا۔۔ دواﺅں کی قیمت میں اضافے کی منظوری