(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کے واقعے کے بعد کی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ماں بیٹی سے زیادتی کا واقعہ 22 اگست کی رات ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔ موصول ہوئی فوٹیج میں زیادتی کی شکار ماں بیٹی کو بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔رکشہ ڈرائیور سمیت 2 ملزموں نے ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،ملزم ماں بیٹی کو رکشے پر ڈراپ کرنے کے بہانے ویران جگہ لے گئے جہاں ان سے زیادتی کی۔
ماں بیٹی کے شور مچانے پر ملزم رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ جبکہ دونوں ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ مشکل میں۔۔ایک اور بات سامنے آگئی