مینار پاکستان واقعہ۔۔ ملزموں کو سزائے موت؟ عدالت سے اہم خبر

Aug 25, 2021 | 18:48:PM

(24نیوز)گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے جنسی ہراسگی کے کیس میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ کے لئےمجسٹریٹ نے 28 اگست کی تاریخ مقرر کر دی، کیمپ حکام کو شناخت پریڈ کے لئے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہدایتکار رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ با لی وڈ میں بھو نچا ل آگیا

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر نرس عائشہ کو بے لباس کرنے اور جنسی ہراسگی کیس میں گرفتار 131 ملزموں کی شناخت پریڈکے لئےکیس کے تفتیشی افسر نے ضلع کچہری میں شناخت پریڈ کا دن مقرر کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے احکامات جاری کیے۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیمپ جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزموں کی شناخت کریں گی۔جن ملزموں کو متاثرہ لڑکی اور اس کا ساتھی شناخت کریں گے ان کے خلاف مقدمے کا ٹرائل چلایا جائے گا۔ ایف آئی آر میں شامل دفعات کے تحت ملزموں کو عمر قید اور سزائے موت کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نکا ح کی تقر یب میں جنید صفدر نے اپنی آوا ز کا جا دو بھی جگایا۔۔ویڈیو وا ئرل

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عائشہ اکرم کاکہناتھا کہ میں نے مینار پاکستان آنے کی کسی کو بھی دعوت نہیں دی تھی،گریٹر اقبال پارک واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر نے بتایا کہ میرے ساتھ ٹیم موجود تھی، ٹیم نے مجھے بچانے کی کوشش کی مگر ہجوم اتنا تھا کہ سب بکھرگئے، ٹیم کے لوگوں کو بھی چوٹیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:سانپ کو راکھی باندھنے والا نوجوان اسی کے ڈسنے سے ہلاک ۔۔ خوفناک ویڈیو وائرل

مزیدخبریں