(24 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے این ڈی ایم اے کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لئے 150 ملین ڈالرز فنڈز فراہمی کی منظوری دے دی ۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں وزارت صنعت و پیداوار کو دو لاکھ ٹن چینی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کمیٹی نےشام کو انسانی بنیادوں پر چاول فراہمی کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے این ڈی ایم کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 150 ملین ڈالرز فنڈز فراہمی کی منظوری دے دی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ملنے والے ڈرون کیمروں پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی اے سی کمیٹی کا اجلاس۔۔ سبسیڈائز ڈریٹ پر گیس لینے والے فرٹیلائزر پلانٹس کی تفصیلات طلب