پسند کی شادی۔۔ لڑکی والوں نے لڑکے کی دھلائی کر دی، وکلا نے بچایا

Aug 25, 2021 | 19:35:PM

(24 نیوز)پسند کی شادی پر کینٹ کچہری میں ہنگامہ آرائی، احاطہ میدان جنگ بن گیا،لڑکی کے ورثا لڑکے پر ٹوٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا کینٹ کچہری آیا ہوا تھا کہ اس دوران لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی خوب دھلائی کردی، جواب میں لڑکے کے ساتھی جوابی حملہ کرتے رہے۔ اس دوران وکلا نے لڑکے کو لڑکی والوں سے بچا کر تھانے بھیجے دیا۔لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ اصغر نامی لڑکا رات کو ہماری بچی کو گھر سے لے گیا۔ 

لڑکی نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ اس نے کہا کہ اصغر نے مجھے بھگایا نہیں اپنی مرضی سے اسکے ساتھ گئی تھی۔ میں نے اپنی مرضی سے اصغر سے شادی کی ہے اور میری عمر بیس سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوٹی ہڈیوں کے ساتھ دنیا میں آنے والی لڑکی زہرہ  اب کس حال میں ہے؟ویڈیو سا منے آ گئی

مزیدخبریں