ہمسایہ ملک افغان پناہ گزین کیلئے سرحدیں کھول دیں۔نیٹو سفارتکار

Aug 25, 2021 | 19:44:PM

 (24نیوز)افغانستان میں نیٹو کے ایک سفارت کار نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کو اپنی سرحدیں افغان شہریوں کیلئے کھول دینی چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پناہ گزین وہاں سے نکل سکیں۔
کابل میں موجود سفارت کار نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایاکہ ایران، پاکستان اور تاجکستان کو پروازوں کے ذریعے یا زمینی راستوں سے اور لوگوں کو نکالنا چاہئے۔فلاحی اداروں کے مطابق افغانستان کو طالبان کے قبضے کے دوران انسانی بحران کا سامنا کرنا ہو سکتا ہے ۔
 سفارت کار کے مطابق کئی بین الاقوامی امدادی ادارے اپنے افغان کارکنوں کو ہمسایہ ممالک پہنچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کے مطابق ان کے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ طالبان افغانستان میں سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں جن میں ہتھیار ڈالنے والے افغان شہریوں اور فوجیوں کا قتل بھی شامل ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔با لی وڈ ادا کا رہ دپیکا پڈو کو ن ما ں بن گئیں؟

مزیدخبریں