(24نیوز)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہاہے کہ روس، چین، امریکا اور پاکستان، افغانستان میں تنازع کے حل کے لئے ثالث کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سرگئی لاروف نے کہا کہ ہم افغان سرزمین میں امن و استحکام کے قیام لئے پرعزم ہیں تاکہ وہاں سے خطے کو کوئی خطرہ نہ ہو۔انہوں نے یہ بھی کیا کہ روس، افغان مہاجرین کے وسطی ایشیا، سابق سویت یونین خطے، میں داخلے کے خیال کی مخالفت کرتا ہے جو روس اور افغانستان کے درمیان واقع ہے جبکہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے ہنگری کے دورے میں بریفنگ کے دوران کہا کہ اگر آپ سوچتے ہیں کہ وسطی ایشیا یا کہیں بھی کوئی ملک ہدف بننے میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ امریکی ان کی خواہشات پوری کریں، مجھے واقعی شک ہے کہ کوئی ایسا کرنا چاہتا ہے۔روس، وسطی ایشیا کے سابق سویت ممالک سے قریبی تعلق رکھتا ہے اور اس خطے کو اپنی دلچسپی کا محور سمجھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔کنگنا رناوت فلم ’تھلائیوی‘ میں کس بھارتی وزیراعلیٰ کا کردار نبھائیں گی۔۔؟
افغانستان میں قیام امن۔ پاکستان بھی ثالثی کو تیار ہے۔ روس
Aug 25, 2021 | 20:19:PM