مودی نے سرکاری املاک فروخت کرکے بھارت کو بربادی کی راہ پر لانے کی تیاری کرلی: راہول گاندھی

Aug 25, 2021 | 20:24:PM

(24 نیوز) بھارت کی اپوزیشن جماعت  کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئےکہاہے کہ وہ سرکاری املاک فروخت کرنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے سب کچھ فروخت کرکے ملک کو بربادی کی راہ پر لانے کی تیاری کرلی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ نریندرمودی اپنے دو تین سرمایہ داردوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں۔ ملک نے گزشتہ 70برس میں جو کچھ کمایا ہے اس املاک کو وہ اپنے ان چندسرمایہ دار دوستوں کو سونپ کر نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں اور ان صنعت کاروں کی من مانی کا راستہ کھول رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کو سمجھنا چاہیئے کہ ان کی حکومت کی مالیاتی بدانتظامی کی وجہ سے ملک کی اقتصادی صورتحال بہت خراب ہوگئی ہے اور اس میں بہتری کے لئے انہوں نے جو راستہ منتخب کیا ہے، اس سے ملک کے اقتصادی حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آنے والی ہے۔ حکومت نے معیشت کو بہتر بنانے کے لئے غلط راستہ منتخب کیا ہے، کوئی بھی محب وطن اس کی مخالفت کرے گا۔کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ ملک نے سات دہائیوں میں جو کچھ کمایا ہے اور جو املاک بنائی ہے، مودی نے اسے اپنے اس فیصلے سے نجی ہاتھوں کو سونپ دیا ہے۔ یہ ملک کے نوجوانوں کے مستقبل پر سخت حملہ ہے۔ اس سے نوجوانوں کے مستقبل اندھیرے میں جارہاہے اور ان کے لئے روزگار کے مواقع ختم ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی ، شیخ رشید


 

مزیدخبریں