بھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Aug 25, 2021 | 20:55:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں 78 رنز پر آؤٹ ہوکر بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر ٹیسٹ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کسی بھی ملک یہ ساتواں اور بھارت کا تیسرا کم ترین سکور ہے۔بھارت کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے کم سکور 75 ہے جو اس نے 1987 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہدایتکار رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ با لی وڈ میں بھو نچا ل آگیا

بھارت کے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے ، تین کھلاڑی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف سات رنز بناسکے ۔انکی وکٹ ایک بار پھر جیمز اینڈرسن نے حاصل کی۔ویرات کوہلی نے اپنے آخری 10 میچز میں صرف 24 کی ایوریج سے رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے وسیم اکر م کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

مزیدخبریں