حسین حقانی کی حوالگی، ایف آئی اے نے انٹرپول کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایف آئی اے نے انٹر پول ہیڈ کوارٹر کو اختیارات کے ناجائز استعمال،خرد برد اور دھوکا دہی کے مقدمہ میں ملوث حسین حقانی کی حوالگی کے حوالے سے خط لکھ دیا۔
تفصیلات کےمطابق امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف 2018 میں اختیارات کا ناجائز استعمال، 2 ملین ڈالر کے خرد برد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ایف آئی اے نے خط میں انٹرپول سے کہا ہے کہ حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان نے میرے جسم کو جو نقصان پہنچایا اس کا علاج آج بھی ہو رہا ہے۔ ملالہ