(24نیوز )وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاﺅس لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ۔ ملاقا ت میں صوبہ پنجاب کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاﺅس لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی پنجاب انعام غنی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیر اعظم کو صوبہ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ،قبضہ مافیہ کے خلاف کاروائی، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کے اقدامات پر بھی بریفنگ۔
وزیر اعظم کو صوبہ بھر میں خواتین کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایسے واقعات کی روک تھام اور خواتین کے تحفظ کیلئے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملزموںکے خلاف فوری کاروائی کرکے سخت سے سخت سزا یقینی بنائی جائے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں۔امیتابھ بچن اداکاری سے پہلے کس جگہ مزدوری کرتے رہے ۔۔خو د ہی انکشاف کر دیا
وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ملاقات۔صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
Aug 25, 2021 | 22:19:PM