مظفر آباد:آبادی میں داخل ہونیوالا زخمی چیتاہسپتال منتقل کرنے کے دوران ہلاک

Aug 25, 2021 | 22:45:PM
مظفر آباد:آبادی میں داخل ہونیوالا زخمی چیتاہسپتال منتقل کرنے کے دوران ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی تحصیل نصیر آباد کے علاقے ریالی میں زخمی چیتا آبادی میں آ گیا، جسے پکڑ لیا گیا تاہم وہ ہلاک ہو گیا۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے چیتے کو ریسکیو کر لیا تھا۔

محکمہ جنگلی حیات آزاد کشمیر کے مطابق زخمی چیتے کو وائلڈ لائف سینٹر میں منتقل کردیا گیا تھا تاہم وہ ہسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی مر گیا۔وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے زخمی چیتے کو گزشتہ رات مظفر آباد منتقل کیا تھا۔ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد مردہ چیتا وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا ہے۔چیتے کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی ترقی