ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 12 سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی بدعنوانی کے مقدمے میں اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت نے 12 سال قید کی سزا شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجیب رزاق ملائیشیا کے پہلے سابق رہنما ہیں جنہیں قید کیا گیا، جبکہ عدالتی فیصلے کے بعد کوالالمپور کے مضافات میں واقع کجانگ جیل رکھا گیا ہے۔نجیب رزاق کو سرکاری فنڈ میں اربوں کی بدعنوانی کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے، جس پر حزب اختلاف کے رہنماں، کارکنوں اور شہریوں نے عدالت کے فوری فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے ملائیشیا کی فتح قرار دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ طاقت کے غلط استعمال اور منی لانڈرنگ کا ایک سادہ اور سیدھا کیس ہے، جبکہ نجیب رزاق 2020 میں اپنی سزا کے بعد سے زیر التوا اپیلوں پر ضمانت پر باہر ہیں۔سابق ملائی وزیراعظم کو قید کے حکم کے بعد 210 ملین رنگٹ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 20 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان