(ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 4 مریض انتقال کر گئے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 313 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 16 ہزار 339 ٹیسٹ کیے گئے اور کورونا کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 134 کی حالت تشویش ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخواء میں صحت کی بہترین سہولیات کا پول کھل گیا