رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے معافی کیوں مانگی؟ وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور نے اپنی آنے والی نئی فلم ’’برہمسترا‘‘ کی تشہیر کے دوران اپنی حاملہ بیوی عالیہ بھٹ کے بارے میں مزاحیہ تبصرے پر معافی مانگتے ہوئے کہ اس موقع پر میری حس مزاح بے تکی ثابت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ کی آنے والی نئی فلم ’’برہمسترا‘‘ کی تشہیر کے لیے انسٹاگرام کے لائیو سیشن میں اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر آپ یہ پوچھ رہے ہیں ابھی فلم کی تشہیر کا ہر جگہ پھیلاؤ اتنی شدت سے کیوں نہیں ہورہا تو اس وقت ہمارا فوکس ۔۔۔
ابھی یہ جملہ مکمل نہیں ہوا تھا کہ رنبیر کپور نے انھیں روکا اور عالیہ کی بڑھے ہوئے پیٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ ’’کوئی ہے جو پھیلاؤ جاری رکھے ہوئے ہے‘‘ اور پھر ہنستے ہوئے کہا کہ یہ ایک مذاق تھا۔ عالیہ بھی رنبیر کے اس مذاق پر ایک لمحے کو چونک گئی تھیں اور پھر مسکرانے لگیں۔
"I spoke to Alia about it and she really laughed it off" #RanbirKapoor apologizing on his comment
— Lakeer Ka Fakeer (@arthwrites) August 24, 2022
WE LOVE RANBIR KAPOOR pic.twitter.com/6b3bBUPIsh
رنبیر کپور کے اس جملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موقع محل دیکھے بغیر رنبیر کپور نے غلط بات کہی۔ وہ لائیو سیشن میں میاں بیوی نہیں بلکہ اداکار اور اداکارہ کی حیثیت سے بیٹھے تھے۔اداکار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے صارفین نے رنبیر کپور کے تبصرے کو احساس سے عاری جملہ قرار دیا اور کچھ نے انھیں بد ذوق بھی کہا۔
سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کے بعد رنبیر کپور کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے عالیہ بھٹ اور عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لطیفہ تھا جو مضحکہ خیز ثابت ہوا۔ میرا یہ ارادہ ہرگز نہیں تھا بعد میں عالیہ سے اس کے بارے میں بات بھی کی اور وہ ہنس پڑیں۔ کبھی کبھی میری حس مزاح مجھ پر الٹ ہوجاتی ہے۔ میں ان تمام لوگوں سے بھی معافی مانگتا ہوں جو اس مذاق سے ناراض ہوئے۔ جہاں کچھ مداحوں نے رنبیر کپور کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پر کچھ ان کی حمایت میں بولتے ہوئے بھی نظر آئے اور کہا کہ ’’ آپ اور عالیہ لائف پارٹنر بھی ہیں اور یہ بات پوری دنیا بھی جانتی ہے تو پھر کس لیے اتنی تنقید کی جا رہی ہے۔ کیا ایک شوہر اپنے بیوی سے مذاق نہیں کر سکتا‘‘۔
یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں سال شادی کے بندھن میں بندھے ہیں اور اب اپنے پہلے بچے کے خوش آمدید کہنے کو تیار ہیں۔