آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ 3 پوزیشنز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
تفصیلات کے مطابق ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے رسی ون ڈرڈوسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بلے بازوں کی بات کریں تو یہاں بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے اور پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم کا مداح امتحان چھوڑ کر میچ دیکھنے پہنچ گیا
ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ میں انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر آ گئے۔ باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کے جسپریت بمرا رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔