سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کی جائے:وزیراعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ سے کراچی جاتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی جنہوں نے شکایات کے انبار لگادیئے،متاثرین نے بتایا کہ انہیں کھانا تک نہیں مل رہا ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مخیر حضرات سے متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 10لاکھ سے زائد خیموں کی ضرورت ہے، نہ گیس ہے اور نہ لکڑیاں جلائی جاسکتی ہیں۔
دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے جھڈو نوکوٹ روڈ کی وڈیو شیئر کی، جبکہ آصفہ بھٹو کا کہنا ہےکہ لوگوں کی پوری زندگیاں سیلاب میں بہہ گئی ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں سب کو مل جل کر سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے آگے بڑھنا چاہئے۔