لاہور پولیس میں بغاوت کا خدشہ پیدا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )25 مئی کے روز ہونے والے واقعہ کی وجہ سے پولیس ڈیپا رٹمنٹ کے اعلی افسران کو اپنی اپنی پڑ گئی ۔سی سی پی او لاہور نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کے سربراہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور مقرر کیے گئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایڈمن ، ایس پی ڈسپلن اور ایس پی سیکیورٹی کمیٹی میں شامل ہیں انہوں نے 25 مئی کو ڈیوٹی پر موجود ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز طلب کیے گئے اور ان سے ان کے ڈیوٹی کے پوائنٹس پوچھے گئے اور ساتھ ہی اس دن ہونے والے واقعات کے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے۔ کمیٹی نے تمام افسران کو تحریری بیان دینے کی ہدایت کی ہیں جس سے تمام افسران تاحال بیان دینے سے اجتناب کر رہے ہیں۔
پولیس افسران کو خدشہ ہے کہ اعلی افسران کو بچانے کے لیے نچلے افسران کو دبائو کا شکار بنایا جا سکتا ہیں اور انہیں انتقا می کاروائی کا بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہیں۔