نور ظفر کو احد رضا میر کے بھائی سے دور رہنے کے ہدایت کیوں کی گئی؟

Aug 25, 2022 | 13:12:PM
فائل فوٹو
کیپشن: نور ظفر کو احد رضا میر کے بھائی سے دور رہنے کے مشورے
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی خوبرو اداکارہ نور ظفرخان کو مداحوں کی جانب سے اداکار و تھیٹر آرٹسٹ احد رضا میر کے بھائی عدنان رضا میر سے دور رہنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور ظفر  ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لیے بیرون ملک گئی ہوئی ہے۔ جہاں سے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔

نور ظفر خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک صوفے پر بیٹھی بے حد حسین دکھائی دے رہی ہیں۔

اس پوسٹ پر پر ہزاروں مداحوں سمیت احد رضا میر کے چھوٹے بھائی عدنان رضا میر نے بھی کمنٹ  کرتے ہوئے لکھا کہ ’گھبراؤ نہیں، میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ صوفے پر مزید جگہ لے سکتی ہیں‘۔

جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’پنکی، وعدہ؟‘۔

اداکارہ نور ظفر خان کا اس کمنٹ پر ردِ عمل دینا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین  کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید اداکارہ نور ظفر خان اور عدنان رضا میر کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نور ظفر خان کو عدنان رضا میر سے دور رہنے کے مشورے بھی دیے جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا نور ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’نور ظفر خان اگلی سجل علی نہ بن جانا‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر میں طلاق کے بعد سے مداحوں کا میر فیملی سے اعتبار اُٹھ گیا ہے۔

سجل علی کی طلاق کی وجہ تاحال سامنے نہ آنے پر مداح میر فیملی کو قصور وار ٹھہرا رہے ہیں۔