حج اور عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اب مقامی عازمین حج اور عمرہ کی ادائیگی قسطوں میں کر سکیں گے،وزارت حج نے بڑاعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حج اور عمرہ کو آسان بنانے کیلئے سعودی وزارت حج نے مقامی حج اور عمرہ زائرین کو بڑا ریلیف دیدیا،سعودی وزارت حج نے علان کیا کہ اب زائرین حج اور عمرہ کی فیس قسطوں میں ادا کر سکیں گے۔حج کی درخواستیں جمع کروانے کا آغاز ستمبر کے مہینے میں شروع ہونے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
یہ پہلی بار ہوگا جب وزارت حج رجسٹریشن کو اتنی جلدی کھولے گی۔ حج رجسٹریشن جلد کھولے جانے کی خبر کے ساتھ ساتھ وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ لوگ جن کے لیے حج کرنا مشکل تھا اب آسان ہو جائے گا،عازمین اب اقساط میں حج اور عمرہ کی فیس ادا کر سکیں گے۔