شیری رحمن نے عمران خان کو آ ڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ، عمران خان کوجلسوں کی بجائے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ ملک کا کوئی ایس حصہ ایسا نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نہ ہو، بارشوں اور سیلاب سے خیبرپختونخوامیں 169 لوگ جاں بحق ہوئے ، پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے 164 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، عمران خان متاثرین کی جان و مال بچانے کے بجائے سیاست بچانے میں لگے ہوئے ہیں ، افسوس ہے کہ اس صورتحال کے باوجود عمران خان نے ہری پور میں جلسہ کیا،کیا عمران خان کو پورے ملک میں سیلاب نظر نہیں آ رہا؟ ۔
شیری رحمان نے کہا کہ ملک ڈوب رہا، عمران خان لوگوں کو کہہ رہے کہ آخری کال کے لیے تیار رہیں، پہلے کہتے تھے آخری گیند تک کھیلوں گا اب کہہ رہے آخری کال دونگا، کیا یہ احتجاج اور مظاہروں کا وقت ہے؟ ، احتجاج کے لیے عوام کا سمندر نکالنے کا اعلان کرنے والے کو متاثرین نظر نہیں آ رہے؟ ۔