فواد چودھری نے عدالت کو سبق پڑھانا شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد بول پڑے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔
فواد چودھری نے کہا ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بنیادی باتیں سمجھنے کی ضرورت ہے، قائم مقام چیف جسٹس کو انسانی حقوق کے تحفظ پر سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تشدد کے الزام میں بےحسی پر مایوسی کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تشدد کی حساسیت پر ریمانڈ دینے سے انکار پر مجسٹریٹ قابل تعریف ہے۔