(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلد ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ رات سے شہر اورکوہ سلیمان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں وڈوربرساتی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزررہا ہے جب کہ مزید بارش سے برساتی ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ضرور پڑھیں :بند ٹوٹنے سے کچی بستیاں زیر آب،فصلیں تباہ
ڈی جی خان کے سخی سرور روڈ پر حفاظتی بند ٹوٹنے سے کوئٹہ روڈ پر قریبی بستیاں زیر آب آگئیں۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کےمطابق قبائلی علاقوں میں نویں روزبھی زمینی راستے منقطع ہیں اور قبائلی علاقوں میں 90 فیصد کچے گھروں کو نقصان پہنچا ہےجہاں ریلیف کا کام جاری ہے۔ڈی جی خان میں گرڈو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے پنجاب بلوچستان شاہراہ تاحال بند ہے۔