ملکی سیاست میں ہلچل: عمران خان کا بڑا اعلان

Aug 25, 2022 | 15:01:PM

(24 نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ نہ معیشت سنبھل رہی نہ ہی سیلاب متاثرین کی کسی کو پرواہ ہے، چاروں صوبوں میں تحریک انصاف کے رہنما اور ورکرز متحرک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 157: پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو قریشی کو بڑی حمایت مل گئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں بالخصوص حکومتیں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پر بات کی تو مذاق بنایا گیا، ملک اور دنیا بھر تباہی کا شکار ہے پر موسمیاتی تبدیلی کے حل پر دھیان نہیں۔

مزیدخبریں