(ویب ڈیسک ) ملکہ کوہسار مری میں موسلادھار بارش ،درخت اکھڑگئے،ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے ، مری انتظامیہ کی جانب نے سیاحوں کو موسلادار بارشوں کے باعث غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں موسلادھار بارش سے ندی اور نالوں میں شدید طغیانی آگئی،متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈگ اور درخت اکھڑگئے، مری اسلام ایکسپریس وے پر کئی مقامات پر بھاری پتھر سڑک پر گرنے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، مری میں گرجتے برستے بادلوں سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں شدید طغیانی کے باعث لوگو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
جھیکا گلی، لوہر ٹوپہ روڈ پر بھی درخت گرنے سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ طوفانی بارش سے مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی منڈلانے لگے۔ تیز بارش اور طوفان سے درخت گرگئے جس سے مری، ڈھوک کالا سمیت کئی رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہوگئیں۔
ریسکیو مری کی امدادی ٹیموں کی جانب سے راستوں کو بحال کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاحال ابھی تک راستے بند ہے۔