سارہ علی خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی وڈ ایکٹریس سارہ علی خان نے پاکستانی ڈیزائینر محسن نوید رانجھا کے ڈیزائین کردہ برائیڈل وئیرکو برطانوی میگزین کے شوٹ کے لئے زیب تن کیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی میگزین کےبرائیڈل شوٹ کے لئے چھوٹے نواب کی صاحبزادی سارہ علی خان نے پاکستانی ڈیزائینر محسن رانجھا کے بھی دو برائیڈل ڈریسز کو زیب تن کیا ۔
سارہ علی خان نے محسن رانجھا کا ڈیزائین کردہ سٹرس گرین رنگ کا کلی دارانگرکھا فروک ،لہنگا اور کام دار دوپٹہ زیب تن کیا۔
View this post on Instagram
محسن نوید رانجھا کا تیار کردہ Fawn رنگ کے برائیڈل ڈریس میں ایمرائیڈڈ چولی اور لہنگا تھا ، جو سارہ علی خان نے میگزین فوٹو شوٹ کے لئے زیب تن کیا۔محسن نوید رانجھا نے سارہ علی خان کی تصاویر کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ،جسے انسٹا صارفین نے بہت پسند کیا ۔ بالی وڈ ایکٹریس سارہ علی خان نے میگزین کے لئے کیے گئے فوٹو شوٹ کو شئیر بھی کیا اور محسن کے نام کو ٹیگ بھی کیا ۔
View this post on Instagram
تاہم انہوں نے محسن رانجھا کے دونوں میں سے کسی بھی ڈریس کی تصویر کو پوسٹ کرنے کے بجائے برائیڈل شوٹ میں Shyamal & Bhumika کے ڈریسز کی تصاویر پر مبنی پوسٹ کو شیئر کیا۔
View this post on Instagram
محسن نوید رانجھا نے اس سے قبل بھی بالی وڈ کی شخصیات کے لئے ڈریسز ڈیزائن کرچکے ہیں۔