سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکول بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سیلاب کی صورتحال مزید خراب، خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آج سے تمام سکول بند رہیں گے جن میں اپر چترال میں 10 اور لوئر چترال میں سکول 5 دن تک بند رہیں گے، اپر دیر میں 2 دن ،دیر لوئر میں 3 دن ،سوات میں 2 دن، ڈی آئی خان میں 2 دن اور ٹانک میں 3 دن کیلئے سکول بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ سندھ میں تیز بارشوں کے باعث محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں دو روز چھٹی کا اعلان تھا۔