(ویب ڈیسک) ملک میں سیاسی ہلچل کے بعد اہم شخصیت اپنی پسندیدہ پارٹی کا انتخاب کرنے لگیں۔ ملتان سے پیپلزپارٹی کو جھٹکا جبکہ پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر ممبرعدنان قریشی نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عدنان قریشی کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور پارٹی مفلر پہنایا۔ اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔