ڈالر کی پھر سے اڑان ،روپیہ کمزور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں غیر ملکی کرنسی کا لین دین شروع ہوا تو ڈالر 218 روپے 38 پیسے پر تھا لیکن ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران ہی اس کی قدر ایک روپیہ 11 پیسے اضافے سے 219 روپے 49 پیسے ہوگئی۔
تفصیلات دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت خرید 230 روپے ہوگئی ہے۔3 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 83 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
فاریکس ایکسچینج ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ درآمدات کنندگان اور بینک اوپن مارکیٹ سے ڈالرز کی خریداری کررہے ہیں، یو اے ای نے ہر مسافر کے مخصوص مقدار میں کرنسی لانے کی شرط لازمی قرار دے دی ہے جس کی وجہ سے ڈالرکی طلب بڑھ رہی ہے۔ اس صورت حال میں سٹے باز عناصر بھی سرگرم ہیں۔