شہباز حکومت خطرے میں: اہم اتحادی جماعت کی بڑی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے، پچھلی حکومت کو الزام نہ دیں، کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔
حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حالیہ مہنگائی کی لہر میں بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی وجہ ہے، حکومت گرتی ہوئی معیشت کو ضرور سنبھالے لیکن عام آدمی کا جینا محال نہ کرے۔
حالیہ مہنگائی کی لہر میں بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی وجہ ہے
— Syed Hassan Murtaza (@S_HassanMurtaza) August 25, 2022
حکومت گرتی ہو معیشت کو ضرور سنبھالے لیکن عام آدمی کا جینا محال مت کرے
عام آدمی کے لیے بجلی کے بِل جمع کروانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوتا جا رہا ہے pic.twitter.com/j2m6rEDlVn
انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے بجلی کے بِل جمع کروانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوتا جا رہا ہے، بجلی کے بلوں میں بجلی کی قیمت سے دوگنے ٹیکسز وصول کرنا نا انصافی ہے، دو یا تین ماہ قبل استعمال کی گئی بجلی پر فیول پرائس ایڈجسمنٹ وصول کرنا کہاں کا انصاف ہے؟۔
حسن مرتضٰی کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چھوڑ کر قوم پر کوئی احسان نہیں کیا گیا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر قوم سے جگا ٹیکس وصول کیا جاتا رہا ہے، بجلی کا بل اتارنا عام آدمی کے لیے ایک بھیانک خواب بنتا جا رہا ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف دینا ہے تو بجلی کے نرخوں میں واضع کمی کی جائے، حکومت اپنا پیٹ کاٹ کر اخراجات کم کرے لیکن قوم کو ریلیف فراہم کرے، آئی ایم ایف کی شرائط کا ہاتھ غریب عوام کی جیب سے باہر نکالا جائے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ حکومت معیشت سنبھالتے سنبھالتے عام آدمی کو مشکل میں ڈال دیں۔
بجلی کے بلوں میں بجلی کی قیمت سے دوگنے ٹیکسز وصول کرنا نا انصافی ہے
— Syed Hassan Murtaza (@S_HassanMurtaza) August 25, 2022
دو یا تین ماہ قبل استعمال کی گئی بجلی پر فیول پرائس ایڈجسمنٹ وصول کرنا کہاں کا انصاف ہے؟
بجلی کے بلوں میں فیول پرایس ایڈجسٹمنٹ چھوڑ کر قوم پر کوئی احسان نہیں کیا گیا pic.twitter.com/uzi2E7M5Qo
حسن مرتضٰی نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی بندر بانٹ اور سیاسی انتشار سے نکل کر حکومت کا فوکس عام آدمی کے مسائل ہونے چاہیے، بڑھتی مہنگائی کیخلاف ہمیں عوام کیساتھ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے، سستی بجلی کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے۔