(ویب ڈیسک) ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، ریلیف کیمپس قائم کردیا۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی خدمت کا ہے۔ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد امداد کے منتظر ہیں، ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر مخلوق خدا کی خدمت کی ضرورت ہے۔
*شہدائے سیلاب زدگان کی دعائے مغفرت اور امداد کے لئے امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی صاحب حفظہ اللہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ*#ImamKhadimHussainRizvi#TehreekLabbaikPakistan pic.twitter.com/wK4PjPVdqZ
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سےخشک راشن کے ٹرک روانہ کردیئے گئے ہیں، امدادی سامان جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے متاثرین میں تقسیم کیا جائے گاجبکہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافا ت کو بلائے طاق رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے، متاثرین کی امداد کیلئے مخیر حضرات آگے آئیں۔