(ویب ڈیسک) چقندر صحت کے لیے بے تحاشا فوائد کا ذریعہ ہے جن میں خون کی کمی کو پورا کرنا، خون کے بہاؤ کو تیز کرنا اور بلڈ پریشر کم کرنا شامل ہیں۔
ضروری اجزاء سے بھرپور چقندر کو ٹیبل بیٹ یا گارڈن بیٹ بھی کہا جاتا ہے۔ ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور چقندر میں فائبر، وٹامن بی 9، پوٹاشیم، آئرن اور وٹامن سی موجود ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق چقندر یا اس کا رس چند گھنٹوں میں ہی بلڈ پریشر کو 3 سے 10 mm Hg تک کم کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ چقندر کا استعمال قوتِ برداشت بڑھاتا ہے اور جسم میں آکسیجن کی مقدار کو بہتر بناتا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چقندر کا استعمال نظامِ انہضام کو بھی بہتر بناتا ہے اور دماغی صحت کو بھی قوت بخشتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈارک چاکلیٹ، کتنی فائدہ مند