(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں مونس الٰہی اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کر دیا،چودھری پرویز الٰہی نے” وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ“قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے، مخیرحضرات مشکل میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آئیں،ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ کی پائی پائی متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی