وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم نے قطر سے واپسی پر سیلاب متاثرین کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزرا ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور دیگر کو طلب کر لیا ،وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے جاری اقدامات پر بریفنگ بھی مانگ لی۔احسن اقبال ریلیف فنڈ اور متاثرین میں تقسیم کی جانے والی رقوم پر بھی بریفنگ دیں گے۔جبکہ چیئرمین این ڈی ایم سیلاب کی تباہ کاریوں اور اموات سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے دوست ممالک سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم مختلف ممالک کے سفیروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،ذرائع کے مطابق احسن اقبال ریلیف فنڈ اور متاثرین میں تقسیم کی جانے والی رقوم پر بھی بریفنگ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی