(24 نیوز)چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ55 لاکھ روپے عطیہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال سے چائنیزانٹر پرائز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ 55 لاکھ روپے عطیہ دیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے فلڈ ریلیف کمیٹی کااجلاس روزانہ کی بنیاد پر بلانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ چین پاکستان کا ہر مشکل وقت میں کام آنے والا دوست ہے،چین نے ایمرجنسی، آفات اور معاشی بحران میں پاکستان کی مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 108 ضمنی انتخاب، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عابد شیرعلی طلب