مولانا فضل الرحمان اور لیگی قیادت کیخلاف درخواست دائر

Aug 25, 2022 | 19:51:PM
اسلام آباد ہاءیکورٹ ، حکم
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مولانا فضل الرحمان ن لیگ کی مرکزی قیادت ایک اور مشکل میں پھنس گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں کیخلاف توہین کی درخواست مقامی وکیل علی اعجاز بٹر نے دائر کی۔ مسلم لیگ ن رہنماوں عطا اللہ تارڑ اور مریم اورنگزیب کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ مریم نواز اور دیگر کو پاکستان کے اداروں اور عدلیہ کا احترام نہیں۔ بدقسمتی سے یہ لوگ حکومتی معاملات بھی چلا رہے ہیں۔ 
درخواست میں کہا گیا کہ فریقین نے اعلی عدلیہ کے ججز کے بارے میں بار بار توہین آمیز زبان استعمال کی۔ ان بیانات کے ذریعے نظام انصاف کی ساکھ پر سوال اٹھا کرعوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی گئی۔ درخواست کے ساتھ مریم نواز کی 25 جولائی کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین پیمرا کو عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنسز کا ٹرانسکرپٹ جمع کرانے کی ہدائت کی جائے۔ مریم نواز اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 108 ضمنی انتخاب، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عابد شیرعلی طلب