(24نیوز)کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں احتجاج کیا گیا ملیر،کورنگی،نیشنل ہائی بن قاسم،سائٹ میٹروول،لانڈھی میں کے الیکٹرک کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا گیا ،مظاہرین کی جانب سے کے الیکٹرک کے دفاتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے ستائے مظاہرین کی کے الیکٹرک کے دفاتر میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سائٹ میٹروول، کورنگی، بن قاسم ملیر نیشنل ہائی وے پر کے الیکٹرک کے دفاتر پر خواتین سمیت علاقہ مکینوں نے لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف احتجاج کیا، سائٹ میٹروول اور کورنگی کے الیکٹرک دفتر پر خواتین کی جانب سے پتھراو کیاگیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک دن رات گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کرتی ہے اور ہزاروں روپے کی زائد بل بھی بھیجتی ہے دوسری جانب کورنگی اور لانڈھی آئی بی سی کے نقصانات پر ترجمان کے الیکٹرک کا ردعمل سامنے آیا کورنگی میں کے الیکٹرک کے دفاتر پر پرتشدد احتجاج اور املاک کو پہنچنے والے شدید نقصان کی پرزور مذمت کی املاک کے شدید نقصان کے باعث کے الیکٹرک کی کورنگی اور لانڈھی آئی بی سیز عارضی طور پر بند کر دیے گئے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسند عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے پیش آیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان اور لیگی قیادت کیخلاف درخواست دائر
لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہریوں کا کے الیکٹرک کے دفاتر پر دھاوا، توڑ پھوڑ
Aug 25, 2022 | 20:54:PM